سودیپ بندیوپاڈھیا نے نصیر الدین شاہ کو پرفیکشنسٹ قرار دے دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

سودیپ بندیوپاڈھیا نے نصیر الدین شاہ کو پرفیکشنسٹ قرار دے دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سودیپ بندیوپاڈھیا نے نصیر الدین شاہ کو پرفیکشنسٹ قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نصیر الدین شاہ ان دنوں ہدایتکار سودیپ کے ساتھ فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ پر کام کر رہے ہیں فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم ’’ہوپ اور ہم‘‘ کے سفر میں نصیر الدین شاہ کو ہم نے ایک شفیق انسان پایا ہے اور وہ اپنے کام میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ فلم11 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :