مردان سائنس فیسٹول9اور10مئی کو منعقد ہوگا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) مردان سائنس فیسٹول9اور10مئی کو منعقد ہوگا،ضلع بھر کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات اپنی تیار کردہ سائنسی ماڈل کے ساتھ فیسٹول میں شریک ہو ں گے،مردان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سائنس فیسٹول ضلع حکومت مردان ،الف اعلان،تعلیمی جرگہ اور پاکستان الائنس فار میتھس اینڈ سائنس کے اشتراک سے ہوگا۔

معروف ماہر تعلیم سجاد احمد نے کہا کہ فیسٹول کا مقصد ضلع بھر کے طلباء و طالبات کی سائنسی شعبے میں دلچسپی بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے سائنس فیسٹول میں طلباء و طالبات کے مابین سوال و جواب کا سیشن بھی ہو گا۔مقابلے میں حصہ لینے والے طلباو طالبات کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :