انتظامیہ و ایف سی حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف پہیہ جام ہڑتال تین روز کیلئے موخر

مطالبات مستقل طور پر تسلیم نہیں ہوئے تودوبارہ احتجاجی شیڈول کا اعلان کرینگے ،ْآل پارٹیز رہنماوں کا خطاب

جمعہ 27 اپریل 2018 16:36

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) انتظامیہ و ایف سی حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پہیہ جام ہڑتال تین روز کے لیے موخر۔

(جاری ہے)

زمیندار ایکشن کمیٹی و آل پارٹیز کی جانب سے میرگل خان نصیر چوک پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر میرمحمداعظم ماندائی ،آل پارٹیز کے رئنمامیرخورشیدجمالدینی ،ظاہربلوچ،نذیربلوچ،مولوی قاسم مینگل،میرایوب بادینی ،ایم ابراہیم بلوچ،حافظ علی معاویہ،مولوی زکریاعادل ،حاجی شاہ زمان جمالدینی و دیگرنے کہاکہ رات گئے ایف سی ہیڈکواٹرمیں ایف سی حکام اور نوشکی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات میں زمینداروں و آل پارٹیز کو یقین دہانی کیاگیاکہ تین دن میں انکے جائز مطالبات کو تسلیم کراکے اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن،چیف کیسکوسمیت دیگراعلی حکام سے بات چیت کرکے نوشکی کے سابقہ بجلی شیڈول کو بحال کیاجائیگا اور کیمونٹی ٹیوب ویلوں کے کنکشنزکوبھی بحال کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ ہم نے عارضی طور پراحتجاج کو موخرکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے سٹی فیڈرزکو کم سے کم 18اور رورل فیڈرزکوکم سے کم 15گھنٹے روزانہ بجلی فراہم کیاجائے نوشکی کے قریبی اضلاع میں 20گھنٹے بجلی فراہم کیجاتی ہیں جو ان کاحق ہے کسی کا احسان نہیں ہمیں بھی برابری کے بنیاد پربجلی دی جائے زمینداروں اور سیاسی جماعتوں نے نہ پہلے بجلی چوروں کی حمایت کی ہے اور نہ ہی آئندہ کرینگے چند لوگوں کی سزاپوری ضلع کو نہ دیاجائے انہوں نے کہاکہ گندم اور دیگرفصلات کی عین تیاری کے وقت واپڈاحکام بجلی بند کرکے زمینداروں کو بھتہ دینے پرمجبور کرتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں روپے بھٹورتے ہیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے کرپشن اور لوٹ مار کاتسلسل چیف کیسکوآفس تک ہیں انہوں نے کہاکہ نوشکی کے عوام ،تاجربرادری ،زمیندار اور کاروباری حضرات رہنماوں کی اگلے کال کے انتظار میں رہے اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے حکمران اپنی زمہ داریاں بھی پوری کریں۔