محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک دفاعی قوت بنانے کے بعد ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ،مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے نظریے اور سوچ پر ہی پیش آمدہ انتخابا ت میں حصہ لے گی ، پاکستان کا روشن مستقبل نوازشریف اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ وابستہ ہے

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

جمعہ 27 اپریل 2018 17:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک دفاعی قوت بنانے کے بعد ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے نظریے اور سوچ پر ہی پیش آمدہ انتخابا ت میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوازشریف اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ وابستہ ہے ۔چاہے مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت کو نااہل قرار دیدیا جائے لیکن عوام میں مسلم لیگ (ن) اور اس کے قائد محمد نواز شریف کی مقبولیت میں کسی صورت میں کمی نہیں لائی جا سکتی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے خلاف جاری امتیازی سلوک کے باوجود آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک بھر سے بھرپور انداز سے کامیاب ہو کر ملک و قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔

خواجہ محمد آصف کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ سے متعلق اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کے خلاف جانبدارانہ احتساب کے عمل کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی عوام میں جڑیں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں اور خنجراب تا گوادر پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ چند مخصوص نتائج اور سیاسی حلقوں کو نوازنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق محمد نواز شریف کے جلسوں میں شرکت کر تے ہیں اور ان سے اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک دفاعی قوت بنانے کے بعد ایک مضبوط معاشی طاقت بنانے کے راستے پر گامزن کر دیا ہے۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو تو نااہل کیا جا سکتا ہے لیکن پاکستان کے عوام کو ہرگز نااہل نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کے عوام کی خدمت سے دور رکھنا چاہتا ہے تو اس کو پاکستان کے 20 کروڑ سے زائد عوام کو بھی نااہل قرار دینا ہو گا جو آج بھی دل و جان سے محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو جان لینا چاہئے کہ ان کی تما م تر چالیں نہ تو عوام کی سوچ پر پابندی لگا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی طاقت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ایک سوچ اور نظریے کا نام بن چکے ہیں اور اسی سوچ پر مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ کے تقدس کی بحالی اور پاکستان کے عوام کی خدمت کے نظریے اور سوچ پر ہی پیش آمدہ انتخابا ت میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوازشریف اور مسلم لیگ(ن)کے ساتھ وابستہ ہے اوراس امر کونواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں اپنے کردار ،عزم اور عوام کی خدمت سے ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایک طرف ووٹ کے تقدس پر مشتمل پاکستان کے عوام کو حقیقی جمہوریت کے ثمرات سے روشناس کرایا جائے گا اور دوسری طرف سی پیک و دیگر میگا منصوبوں کی تکمیل کی بدولت پاکستان کو خطے کی مضبوط ترین معاشی طاقت بنایا جائے گا۔