سرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبرستان پراجیکٹ کا آغاز

میت کے غسل ،جنازہ اور تدفین کی دیگر سہولتیں بلامعاوضہ فراہم کی جائیں گی شہری کفن دفن کیلئے 24 گھنٹے میں کسی بھی وقت ایک کال پر ایمبولینس طلب کرسکیں گے ‘ سلمان صوفی

ہفتہ 28 اپریل 2018 14:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت سرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبر ستان آپریشنل کردیئے گئے - شہر خاموشاں اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹرجنرل سلمان صوفی نے بتایاکہ سرگودھا اور فیصل آباد میں شہرخموشاں اتھارتی کے تحت ماڈل قبرستان آپریشن شروع کردیاگیاہے جہاں میت کے غسل ،جنازہ گاہ اور تدفین سمیت دیگر تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی - شہری ضرورت کے تحت شہر خموشاں اتھارٹی سے کسی بھی وقت ایمبولینس ایک کال پر طلب کرسکیں گے -سلمان صوفی نے بتایاکہ وزیراعلی محمدشہبازشریف کی ہدایت پر لاہور کے بعدسرگودھا اور فیصل آباد میں ماڈل قبرستان قائم کردیئے گئے ہیں دیگر شہروں میں بھی جلد ماڈل قبرستان کا قیام عمل میں لایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :