دارلعلوم ہائیر سیکنڈری گرلز ہائی اسکول ضلع ٹنڈو محمد خان کا قیام عمل میں آگیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 16:47

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) دارلعلوم ہائیر سیکنڈری گرلز ہائی اسکول ضلع ٹنڈو محمد خان کا قیام عمل میں لا یا گیا، جس کا افتتاح سندھ کی مشہور لیڈی ڈاکٹر صبا عمران ملانا نے کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی تعلیم کو کم اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ ممالک تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب تیزی کے ساتھ آگے بڑہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں درالعلوم جیسے گرلز اسکول کا قیام عمل میں لانا ایک اچھی روایت ہے، اس سے ہماری قوم کی لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی، اس موقع پر دارالعلوم گرلز ہائی اسکول کے سرپرست اعلیٰ معروف ادیب ڈاکٹر انور علی عالمانی نے کہا کہ میرا گرلز ہائی اسکول کا قیام عمل میں لانا ایک خواب تھا، جو حقیقت میں تبدیل ہو گیا ہے، جس سے علاقے کی طلباء کو ایک اچھی اور معیاری تعلیم مل سکے گی ۔

(جاری ہے)

اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم اور تربیت میں مدد مل سکے گی، تقریب سے سندھ کی مزاحمتی شاعر حافظ نظامانی، ڈاکٹر صوبی، ڈاکٹر عبدالغنی پٹھان، عمران ملانا، ظفر عالمانی، رسول بخش بھرگڑی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔