نوشکی، پیپلز پارٹی کے عہد یداروںکارکنوں کی 4مئی کو کوئٹہ میں جلسے کی تیاریاں شروع

بلاول بھٹو کے استقبال اور خطاب سننے کیلئے جیالوں میں جوش وخروش ،انفرادی اوراجتماعی طور پر دعوت دی جانے لگی

ہفتہ 28 اپریل 2018 21:06

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی نوشکی کے عہدایداروںکارکنوں نے 4مئی کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے تاریخی جلسہ عام کی تیاریاں شروع کردی ،پی پی پی ،پی ایس او اور پیپلز یوتھ کے جیالوں میں کا فی جوش وخروش پائی جاتی ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال اور خطاب سننے کیلئے لوگوں کو انفرادی اوراجتماعی طور پر دعوت دی جارہی ہے اس کے علاوہ نوشکی شہر و گرونواح مل احمد وال کیشنگی ڈاک و انام بوستان ڈاک میں پارٹی پرچم لگائے جارہے ہیں قائدین وکارکنوں کی قدآور پورٹریٹ پینافلکس لگائے اور وال چاکنگ کی جارہی ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو جلسہ عام کی جانب راغب کرنے کوشش کی جارہی ہے 4مئی کے جلسہ کے سلسلے کے تیاریوں میں عہدایدار اور کارکنان رات گئے تک سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں پی پی پی کے جیالوں کی تیاریاں اور جشن و لولے نے سیاسی ماحول کو گرما دیا ہے اور فضا الیکشن جیسا ماحول پیش کررہا ہے 4مئی کو پی پی پی کے ضلعی صدر ایم ابراہیم بلوچ ،صوبائی کونسل کے رکن و ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی کی سربراہی میں 50سے زاہدچھوٹی بڑی گاڈیوں پر مشتمل سیکڑوں جیالوں اور عمائدین کا قافلہ کوئٹہ روانہ ہوگا ،پی پی پی کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 4مئی کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور انداز میں شرکت کرکے جمہوریت پسند ی کا ثبوت دیں ۔