مجھے فخر ہے ملک کی سب سے بڑی جمہوری واعوامی پارٹی کا جیالا ہوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں، عبدالقادرپٹیل

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن قا بل احترام ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ملک کی سب سے بڑی جمہوری واعوامی پارٹی کا جیالا ہوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ان خیالات کااظہار سابقصدرپیپلزپارٹی کراچی ڈویژن عبد القادر پٹیل نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

45رکنی وفدکی قیادت پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سابق ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سلیمان سندھی اور پیپلزپارٹی بلدیہ ٹاؤن کے سینئر رہنما سردار کریم بخش کرو کر رہے تھے۔ قادرپٹیل نے وفدکی باتیں مسائل اطمنان سے سننے کے بعد اسے حل کرنے کے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام کارکنان 29اپریل کو چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے لیاقت آباد ایف سی ایریاٹنکی گراؤنڈ شام 4بجے پہنچ کر عظیم الشان استقبال کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن 2018 میں پیپلزپارٹی عوام کے بھر پور تعاون سے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم پاکستان بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اپنے آپس کے اختلافات کو بھلا کر پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعا ل بنا نے میں اپنا اپنا کردار اداکریں ۔وفد میں شامل عمر گوٹھ کے رہنماء وڈیرہ عبدالغفور ،وڈیرہ محمدیعقوب ،اسلم بروہی ۔

لاسی پاڑہ بلدیہ ٹاؤن سے جاوید بلوچ ، اسلم اعوان ،منیر آکاش ،حنیف انگاریہ ، عبدلرزاق انگاریہ ،عبد الرحیم ابواوربلدیہ کے مختلف یو سیز سے راجہ حق نواز ،فیصل نور ،صداقت اعوا ن ،ملک غلام عباس ،تاج محمد ،طاہر، سجاد علی، حیدر ،میر دوست ،سنی ، سراج ،اورنگزیب ،آصف ،طارق ،وحید ، حبیب اللہ ،عامر ،اسماعیل ،فضل ،سمیر سلیمان ،عبدالرزاق نیازی ،فیروز بلوچ رسول بخش ، امام بخش ،انور غلام رسول اور دیگر بھی شامل تھے ۔