تحریک انصاف نے عوام میں حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے،ڈاکٹر شاہد صد یق خان

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی پیدا کر کے ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے پورے ملک سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنان نے مینار پاکستان جلسہ میں شر کت کی حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ حکمران عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

ان کو قوم سے لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے مینار پاکستان پر کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہو گی ۔ (ن) لیگ اندورنی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے،(ن) لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے، نواز شریف ٹولہ جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل رہا ہے، نواز حکومت نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے، غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے اُنہو ں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی طر ف سے پی ٹی آئی کو ملنے والی پزیرائی نے مو روثی سیا سی جما عتو ں کو حواس با ختہ کر دیا ہیں۔

(جاری ہے)

وہ عوام کو گمراہ کر نے کیلئے کسی بھی حد تک جا نے سے نہیں کتراتے۔ پی ٹی آئی نے لٹیروں کے چہروں سے نقا ب اُٹھا دیا ہے اور عوام نے اپنی مستقبل کا فیصلہ کر نے کیلئے صحیح سمت کا تعین کر دیا ہے۔ اُنہو ں نے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چا ہیے کیو نکہ پی ٹی آئی ہر پا کستا نی کا امیدو ں کا مر کز بن چکی ہے۔