گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی صبح 9بجے سے رات 8بجے تک اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر صبح 9بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک معطل رہے گی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کے الیکٹرک کی جانب سے این ٹی ڈی سی کے ترقیاتی کام کے باعث آج (پیر) 30 اپریل کو دھابیجی اور گھارو سرکٹ میں بجلی کا شٹ ڈاؤن کیا جائے گا جس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی صبح 9بجے سے رات 8بجے تک اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر صبح 9بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک معطل رہے گی اور کراچی کو اس دوران مذکورہ پمپنگ اسٹیشنوںسے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی ، پمپنگ بند ہونے کے باعث لانڈھی ، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی اورملیر کے علاقے جزوی متاثر ہوں گے ، ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کفایت سے استعمال کریں ۔