خواجہ آصف یکم مئی کو سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز اجتماع سے خطاب کریں گے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف یکم مئی کو چوک علامہ اقبال سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعدخواجہ محمد آصف اپنے شہر اور حلقہ انتخاب میں یکم مئی کو ڈسکہ کے راستے لوٹیں گے پاکستان مسلم لیگ ن ضلع و سٹی سیالکوٹ عہدیداران کارکنوں کے ہمراہ ان کا 6بجے دوبرجی ملیاں میں ان کااستقبال کرینگے اور ان کو ریلی کی صورت میں انور خواجہ چوک ، ہیون الیون چوک حاجی پورہ، حاجی پورہ چوک، امام صاحب روڈ(ڈیرہ محمدمنشاء اللہ بٹ )، نیکا پورہ پل ایک، چوک اسلام آباد، رنگپورہ چک، تالاب شیخ مولا چوک اور ریکس سینما چوک ریلوے روڈ پرمختلف یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینز، وائس چیئرمینز ، بلدیاتی نمائندے اپنے حلقہ کے عوام کے ہمراہ خواجہ محمد آصف کو خوش آمدید کہیں گے جبکہ آخر میں چوک علامہ اقبال سیالکوٹ میں پارٹی ورکرز کے اجتماع سے خطاب کریں گے ۔

خواجہ محمد آصف کی اپنے شہر آمد پر تاریخی استقبالیہ دینے کیلئے پارٹی کے مقامی رہنما و منتخب نمائندیں سرگرم ہیں اس سلسلہ میںبھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں اور پارٹی ورکرز میں خاصا جوش و خروش پایا جارہا ہے ۔