2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی‘قمر الزمان کائرہ

نااہل حکمرانوں نے قومی وسائل لوٹ کر عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا‘مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن نے ملکی معیشت تباہ کر دی‘گفتگو

اتوار 29 اپریل 2018 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے قومی وسائل لوٹ کر عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا‘مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور کرپشن نے ملکی معیشت تباہ کر دی، 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک بھر سے بھاری اکثریت سے جیتے گی، پیپلز پارٹی کے کارکنان ذوالفقار بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں، پیپلز پارٹی کو کمزورسمجھنے والے حمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر را ایاز الکریم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم سرکاری خزانہ لوٹنے والوں اور کمیشن مافیا حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جلد خوشخبری سنے گی۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کا سیاسی وڑن ہی وفاق کی سا لمیت کا ضامن ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبے نظیر بھٹو کے نظریات جمہوریت کی مکمل ڈکشنری ہیں۔