نیب آئندہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی قسمت کا فیصلہ کریگا

اگر وزراکے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے ورنہ شکایات کو رد کردیا جا ئیگا ،ْنیب حکام

پیر 30 اپریل 2018 15:09

نیب آئندہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء کی قسمت کا فیصلہ کریگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام آئندہ ماہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثے اور بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے اعلیٰ عہدیدار نے گزشتہ روز بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے بیشتر رہنماؤں کے خلاف درج شکاتیں مئی میں فعال کردی جائیں گی جس کے بعد نیب تحقیقات آغاز کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اگر ان کے خلاف کرپشن کے ثبوت مل گئے تو گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے ورنہ شکایات کو رد کردیا جا ئے گا۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ نیب کی تحقیقات کاسامنا کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزراء سائرہ افضل، اکرم درانی، رضا حسین پیرزادہ، خواجہ سعد رفیق، وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسین فواد، سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی شامل ہیں۔