فیصل آباد، مکوآنہ فیکٹری میں آتش بازی دھماکے سے مر نیوالوں کی تعداد 4ہوگئی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) مکوآنہ فیکٹری میں آتش بازی دھماکے سے مر نیوالوں کی تعداد 4ہوگئی ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لائسنس منسوخی کے باوجود آتشبازی کی تیاری و فروخت کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ، پنجاب میں آتش بازی کا سب سے بڑا مرکز مکوآنہ میں 60کے قریب لائسنس ہولڈرز ہیں دہائیوں سے درجنوں دھماکوں سے سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں ، آتش بازی کے کاروبار میں منسلک کئی خاندان اجڑ چکے ہیں ، آتش بازی کی تیاری میں کیمیکل کی فروخت کا کاروبار سے غیر قانونی طور پر کروڑوں کمانے کا سلسلہ بھی جاری آتش بازی کی تیاری میں ملوث افراد لائسنس میں طے شدہ مقدار سے زائد ماچس پٹاخے اور دوسرا سامان استعمال کرتے ہیں پولیس کی ہر دور میں آشیر باد رہی ہے جبکہ لائسنس رینو کروانے کے عوض بھی کئی افراد مبینہ بھاری کرپشن کے عوض آنکھیں بند کر کے سب اچھا کی رپورٹ دے دیتے ہیں شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ میں بعض ایسے افسران بھی کروڑوں کے اس کاروبار کو تحفظ دینے میں کرپشن کی بہتی گنگا میں اپنا ہاتھ ملوث کئے ہوئے ہیں جبکہ ایجنٹ مافیا کے اوکانٹ چیک کئے جائیں تو پتہ چلے گا کہ پشاور اور سندھ کے صوبوں میں کروڑوں کا مال کس طرح فروخت ہوتا ہے اور یہاں سے اس کی ترسیل میں کون کونسے افراد ملوث ہیں دھماکہ میں مرنیوالوں میں غلام قادر ، طفیل ، فیصل اور قصور کا رہائشی شخص شامل ہے ۔