کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنے کے واقعات تشویشناک ہیں ، سید آغا محمد رضا

دہشت گردوں کے خلاف فوری طو رپر کا رروائی کی جا ئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کی جائے،صوبائی وزیر قانون / رہنما مجلس وحدت المسلمین

پیر 30 اپریل 2018 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) مجلس وحد ت المسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر قانون سید آغا محمد رضا نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تمام اقوام کے لئے باعث تشویش ہے دہشت گردوں کے خلاف فوری طو رپر کا رروائی کی جا ئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ مالی امداد کی جائے ٹاتگٹ کلنگ میں ملوچ ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج کر رہے ہیں اور یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملزمان کی گرفتاری نہیں کی جا تی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ایک بار پھر ایک سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ شروع کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کوئٹہ میں بسنے والے تمام اقوام کے خلاف سازش ہے اور اس سازش کو صرف ہزارہ برادری نہیں بلکہ پشتون وبلوچ ملکر اس سازش کو ناکام بنائے ہم صدیوں سے آباد ہے اور کوئی بھی دوسرے سے کسی بھی حوالے سے اختلاف نہیں رکھتے ملک دشمن عناصر جاں بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر کے یہاں کے اقوام میں دوریاں پیدا کرنا چا ہتے ہیں مگر ہم کبھی بھی ان سازشوں کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہماری نسل کشی جاری ہے ہمارایہ احتجاج ہمیں جینے کے حق دینے تک جاری رہے گا اور ہمارا حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہمارے قا تلوں کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور اس دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی22 کروڑ مظلوم پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائے تاکہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کو بھی امن کو گہوارہ بنایا جا سکے ۔