تاندلیانوالہ:پنجاب ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

پیر 30 اپریل 2018 20:34

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) تحصیل بر میںپنجاب ڈرگ ایکٹ کیخلاف میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،مریض پریشان،پنجاب حکومت تماشائی بن گئی ۔پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017فوری ختم کر کے ڈرگ ایکٹ 2013بحال کیا جا ئے میڈیکل سٹوز کی ہڑتال کا تیسرا دن موذی امراض میں مبتلا مریضوں کے لواحقین زندگی بچا نے والی ادویات کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق میڈ یکل سٹور مالکان نے ڈرگ ایکٹ 2013کی بحالی تک میڈ یکل سٹورز بند رکھنے کی دھمکی دے دی جس میں لا ئسنس ہو لڈرز کا میڈیکل سٹوز پر موجود ہو نا ضروری نہیں حکو مت پنجاب نے ڈرگ ایکٹ 2017میںترمیم کر کے لائسنس ہولڈر فاما سسٹ کا میڈ یکل سٹور پر حا ضر ہو نا ضروری قرار دیا ہے میڈ یکل سٹور مالکان کا موقف ہے کہ ہم فار ما سسٹ کی سیلری افورڈ نہیں کر سکتے میڈیکل سٹورز کی ہڑتال کی وجہ سے مختلف موذی امراض جن میں کینسر ،دل کے عارضی ،ہیپا ٹا ئٹس بی اور سی،جگر کے عارضہ میں مبتلا مریضوں سمیت ڈلیور ی کی غرض سے آنے والی خواتین کو زندگی بچا نے والی ادویات نہ ملنے پر شدید پریشا نی کا سا منا ہیںمتاثرین کا کہنا ہے کہ ہم ادویات اس کے حصول کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں حکومت کو چاہیے میڈیکل سٹور کھلوائے تاکہ ہمارے مریضوں کو ادویات میسر ہو سکے

متعلقہ عنوان :