آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں گریڈ 1سے گریڈ 22تک کے ملازمین اور افسران کی ماہانہ تنخواہ میں 1359روپے سے 22ہزار 684روپے کااضافہ ہو گیا

پیر 30 اپریل 2018 20:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں گریڈ 1سے گریڈ 22تک کے ملازمین اور افسران کی ماہانہ تنخواہ میں 1359روپے سے 22ہزار 684روپے کااضافہ ہو گیا ہے شہری علاقوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 1582روپے سے 22684روپے تک جبکہ دیہاتی اور چھوٹے شہروں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ میں 1359روپے سے 20608روپے تک اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کو موصول ہونے والے وفاقی بجٹ کی دستاویزات کے مطابق جاری بنیادی تنخواہ کے حساب سے 10فیصد کے مساوی ایڈہاک الائونس پشاور سمیت بڑے بڑے شہروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں جو مجموعی اضافہ ہو گا ان میں گریڈ ایک کی تنخواہ میں 1582سے 2ہزار 452روپے ، گریڈ 2کے 1ہزار 614روپے سے 2ہزار 604روپے تک ، گریڈ 3کے 1ہزار 668سے 2ہزار 838، گریڈ 4کے 1ہزار 719سے 3ہزار 39، گریڈ 5کے 1ہزار 778سے 3ہزار 278تک ، گریڈ 6کے 1ہزار 834سے 3ہزار 514روپے تک ، گریڈ 7کے 1ہزار 889روپے سے 3ہزار 719تک ، گریڈ 8کے 1ہزار 963سے 3ہزار 973تک ، گریڈ 9کے 2ہزار 37سے 4ہزار 227تک ، گریڈ 10کے 2ہزار 100سے 4ہزار 506تک ، گریڈ 11کے 2ہزار 183سی4ہزار 823تک ، گریڈ 12کے 2ہزار 307سے 5ہزار 187تک ، گریڈ 13کے 2ہزار 471سے 5ہزار 621تک ، گریڈ 14کے 2ہزار 625سے 6ہزار 135تک ، گریڈ 15کے 2ہزار 787سے 6ہزار 777، تک گریڈ 16کے 3ہزار 256سے 7ہزار 816تک ، گریڈ 17کے 5ہزار 254سے 9ہزار 554تک ، گریڈ اٹھارہ 6ہزار 740سے 12ہزار 448تک ، گریڈ انیس 10ہزار 349سے 16ہزار 449تک ، گریڈ 20کے 12ہزار 162سے 18ہزار 476تک ، گریڈ اکیس کے 13ہزار 495سے 20ہزار 495تک ، گریڈ 22کے افسران کے ماہانہ تنخواہ 14ہزار 466روپے سے بائیس ہزار 684روپے تک اضافہ ہو جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :