Live Updates

عمران خان ’کالے کوے سے ڈریں‘ افتخار حسین

عمران خان کے خطاب میں ذرہ بھربھی سچ ہوتا تو خاموش رہتا ،ْ بیان پر رد عمل

پیر 30 اپریل 2018 21:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کپتان نے 11 نکات ایسے بیان کئے جیسے وہ خیبرپختونخوا میں انقلاب لاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے افتخار حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گفتگو سے لگا کہ کے پی میں انقلاب لاچکے ہیں اور اب باقی پاکستان میں وہی انقلاب لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں ذرہ بھربھی سچ ہوتا تو خاموش رہتا۔میاں افتخار نے اپنے تبصرے کو یہ کہہ کر مزید تڑکا لگایا کہ’ جھوٹ بولے کوا کاٹے،کالے کوّے سے ڈریو‘۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات