وزیراعظم نے چھمب سیکٹرمیں بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے عثمان احمد کی ہسپتال میں عیادت کی

پیر 30 اپریل 2018 20:51

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے چھمب سیکٹرمیں بھارتی گولہ باری سے زخمی ہونے والے عثمان احمد کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال جاکرعیادت کی اور ہسپتال حکام کوہدایات دیں کہ ایل او سی کے زخمی ہونے والوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جائیں۔ زخمیوں کے علاج معالجہ میں غفلت اور لاپروائی کی سخت سرزنش کی جائے گی۔ اس موقع پروزرا ء حکومت چوہدری محمدعزیز،کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹرجنرل ذوالفقار علی ملک، ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتارحسین، ایم ایس ڈاکٹرفداحسین کے علاوہ دیگربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :