صیہونی درندوں کی تازہ بربریت،3فلسطینی شہید

پیر 30 اپریل 2018 21:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) صیہونی درندوں کی تازہ بربریت سے 3فلسطینیشہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کے دو مختلف واقعات اتوار کے دن غزہ سرحد کے قریب ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دو فلسطینی اسرائیل میں داخل ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی فورسز پر دھماکا خیز مواد پھینکنے کی کوشش کی تو جواب میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر دی، جس کی وجہ سے یہ دونوں فلسطینی شہید گئے۔ ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی وجہ سے اس وقت شہید ہو گیا، جب وہ مبینہ طور پر غزہ سرحد عبور کرتے ہوئے اسرائیل داخل ہونے کی کوشش میں تھا۔