پشاور، خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی حاجی کیمپ اڈے میں کاروائی، جوس شاپ سے سینکڑوں ذائد المیعاد جوس کے بوتل برآمد

پیر 30 اپریل 2018 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) کے پی فوڈ اتھارٹی کے افسران نے عوامی شکایات کے سسٹم کے زریعے موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ بس سٹینڈ ایک جوس شاپ پر چھاپہ مارا۔ فوڈ سیفٹی افسر احمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حاجی کیمپ میں متعلقہ جوس شاپ پر تازہ جوس کی آڑ میں زائدالمیعاد کیمیائی جوس عوام کو پھلایا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق تازہ جوس میں مختلف فلیورز کے کیمیائی جوس ملائے جاتے تھے اور عوام اپنے ہی پیسوں سے اپنے لئے زہر خریدتے ہیں۔ متعلقہ دوکاندار کو بھاری جرمانے کیساتھ متنبیہ کیا گیا کہ آئندہ ایسا کرنے سے باز رہے ورنہ دوکان مستقل طور پر سربمہر کی جائیگی۔ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض محسود نے اتھارٹی کی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوام کو معیاری اور صاف خوراک کی فراہمی کے پی فوڈ اتھارٹی کے اولین فرائض میں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :