حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری نے محبت رسول کی شمعیں روشن کیں، ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

پیر 30 اپریل 2018 22:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ نے محبت رسول کی شمعیں روشن کیں اور بھٹکے ہوؤں کو راہ ہدایت دکھائی آپ اللہ کے مقرب بندے ہیں آپ کا فیض آج بھی جاری ہے اللہ کے ولیوں سے عداوت اور جنگ کرنے والوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں ندامت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ مسرور احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ مفتی محمدمحمود الوری کی ساری زندگی عشق مصطفیٰ اور سنت سول ﷺکی پیروی کرتے ہوئے گزری آپ کے قائم کردہ ادارے سرچشمہ ہدایت ہیں آپ کی تربیت سے فیض یافتہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر دین حق کی خدمت میں معمور ہیں اللہ اس خانوادے کو سلامت رکھے صاحبزادہ عزیر محمود الازھری ،صاحبزادہ فائر محمود الازھری ،ڈاکٹر قاضی معین الدین ،قاری نیازاحمد نقشبندی ،علامہ طاہر محمود اعوان ،علامہ قاری محمد شریف نقشبندی ،علامہ اسلم رضا الازھری،علامہ رجب علی سکندری صاحبزادہ محمد انیق الوری،صاحبزادہ محمد ربیع الوری نے بھی خطاب کیاصاحبزادہ عاطر محمود الوری نے نعت رسول مقبول ﷺ سے قلوب کو منور کیاعرس کی تقریب میں ممتاز عالم دین ،علماء و مشائخ ،مختلف اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی چادر پوشی اور دعا کے بعد لنگر پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :