جی سی یوکے اینڈوومنٹ فنڈ کو 5 لاکھ روپے کا عطیہ

پیر 30 اپریل 2018 22:41

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے اینڈو منٹ فنڈٹرسٹ کو نا مور اولڈ راوین مسز اقتدار احمد کی جا نب سے 5 لاکھ روپے کی رقم عطیہ۔

(جاری ہے)

مسز اقتدار احمد اور ان کے شوہرنے عطیہ کی رقم کا چیک وائس چا نسلر پروفیسر ڈا کٹر حسن امیر شاہ کے حوالے کیا جبکہ اس مو قع پر اینڈو منٹ فنڈ کے سیکرٹری پروفیسر ڈا کٹر خا لد منظور بٹ بھی مو جو د تھے ۔اس چیک سے مسز اقتداراحمد کے والد کے نام سے فیاض احمد قریشی سکا لر شپ کا آ غا ز کیا جا ئے گا،جو ہر سال ایک مستحق طا لب علم کو میرٹ پر دیا جا ئے گا ۔مسز اقتدار احمد کی جانب سے جی سی یو اینڈومنٹ فنڈ کو یہ چھٹا سکالر شپ ہے۔