جی سی یو میں جی آئی ایس میپنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی پر ورکشاپ کا انعقاد

پیر 30 اپریل 2018 22:41

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جی آئی ایس (GIS)میپنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی پر ورکشاپ کا انعقاد۔مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ایچ کاظمی نے طلباء کو ڈرون ٹیکنالوجی کے استعما ل کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور تربیت بھی دی،جبکہ اس موقع پر جی سی یو شعبہ جغرافیہ کے چیئرمین ڈاکٹر علی اقتدار مرزا بھی موجود تھے۔