چیف انجینئر ریلوے بشارت وحید کے سُسر انتقال کر گئے

پیر 30 اپریل 2018 22:44

لاہور۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان ریلویز کے چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن بشارت وحید کے سُسرافتخار احمد72سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

اُن کی نمازِ جنازہ ریلوے میوگارڈن لاہور مسجد میں ادا کی گئی۔ جنازے میں چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدجاویدا نور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کے علاوہ ریلوے کے سنیئر افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔