ڈی جی پی آر آفس میں غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ترجمان حکومت پنجاب

پیر 30 اپریل 2018 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) تر جمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ڈی جی پی آر آفس میں غنڈہ گردی کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ دفتر کے افسران خصوصاً لیڈی افسران سے بدتمیزی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آرمیںہنگامہ آرائی کرنے والے غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے دفترانتظامیہ کو ہدایت کی کہ سرکاری اُمور میں رکاوٹ اورتوڑ پھوڑ میں ملوث ملازمین کے خلاف فوری انکوائری کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :