کوئٹہ،کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر پرحملے اور کارکنوں کو زدوکوب ا ور پرچم کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کرکے سزادیں،جماعت اسلامی بلوچستان

منفی ہتھکنڈے عوام کی خدمت، اسلامی سیاست ونفاذ اسلام کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے،بیان

پیر 30 اپریل 2018 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی کراچی کے دفتر پر تیس سے چالیس افراد کے حملے اور کارکنوں کو زدوکوب وجماعت اسلامی کے پرچم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے جماعت اسلامی کو کراچی کے عوام کی خدمت اور ملک میں اسلامی سیاست ونفاذ اسلام کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی نے ان شرپسندوں دہشت گردوں کی موجودگی میں اہل کراچی کی خدمت کی اور انشاء اللہ اہل کراچی کو شیر وشکرکرنے ،نفرت تعصب اورلسانیت کے زہر ختم کرنے کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہیگی حکومت فی الفورجماعت اسلامی فیڈرل بی ایریا دفتر پر حملہ کرنے والے شرپسندوں ودہشت گردوں کو گرفتار کرکے سزادیں کراچی کو تباہ کرنے والے اب بھی سرعام پھر رہے ہیں انہیں روکھنے والااب بھی کوئی نہیں ،بدقسمتی سے مہاجر وبھٹوازم کے نام پر سیاست ولسانیت کرکے ملک کے معاشی شہ رگ اور محبتوں وروشنیوں کے شہر کراچی کو بار بار تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے ۔

لسانیت وقومیت کی زہر پھیلاکر صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والے قوموں کولڑایا اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہم ان دہشت گردوں اسلام وملت دشمنوں کو اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :