دربارشاہ دی ٹاہلی مسجد کی تعمیر بلاتاخیر شروع کی جائے ، قاری عبدالرحمن

پیر 30 اپریل 2018 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) دربارشاہ دی ٹاہلی مسجد حنفیہ کاتنازع کئی ماہ سے چل رہاہے اور مختلف اوقات میںعدالتیں مسجد کی تعمیر کافیصلہ دے چکی ہیں حال ہی میں 27اپریل کوسیشن کورٹ نے ایک بار پھر اسی فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے حکم جاری کیاہے کہ مسجد فی الفور تعمیر کی جائے سابق خطیب حکیم قاری عبدالرحمن نے بھی عدالتی فیصلے کی تائید کرتے ہوئے تعمیراتی کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مسجد کی تعمیر بلاتاخیر شروع کرکے عوام میں پائے جانے والے اضطراب کوختم کریں انھوںنے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ہمارامطالبہ صرف اتناہے عدالتی حکم کے مطابق مسجد کی تعمیر کی جائے اور اس سے ملحق مدرسہ کونہ چھیڑاجائے گزشتہ دنوں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے راہنمائوں نے بھی محکمہ اوقاف کوپریس کانفرنس کرکے متنبہ کیاتھا کہ مدرسہ کوکسی صورت نہ چھیڑاجائے مذکورہ مدرسہ وفا ق المدارس کے بیس ہزار رجسٹرڈ مدارس میں سے ہے اور کافی عرصہ سے دینی تعلیم کی اشاعت میں کردار اداکررہاہے مدرسہ کوگرانے کی کوشش کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبورہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :