بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ، گواہ تنویر احمد کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 30 اپریل 2018 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی اور برضمانت ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشدزیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی تاہم گواہ تنویر احمد کی عدم پیشی کے باعث ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور سماعت 9مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :