وزیراعلیٰ سندھ کی کے یوجے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد

کے یو جے کے نومنتخب اراکین جمہوریت کے فروغ اور آزادی اظہار کے حوالے سے اپنا بھر پورکردار ادا کرتے رہیں گے ، سید مراد علی شاہ

پیر 30 اپریل 2018 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی یونین آف جرنلسٹس(کے یو جی)کے نو منتخب عہدیداروں صدر حسن عباس ، جنرل سیکرٹری عاجز جمالی اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کے یو جے کے نومنتخب اراکین جمہوریت کے فروغ اور آزادی اظہار کے حوالے سے اپنا بھر پورکردار ادا کرتے رہیں گے اور صحافی برادری کی بھی خدمت کریں گے اور ان کے درپیش مسائل کو بھی بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :