ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو کی زیر صدار ت ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

پیر 30 اپریل 2018 23:42

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے مون سون شروع ہونے سے قبل ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال اورناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کربھرپورتیاریاںشروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے ماہانہ اجلاس میں انچارج ریسکیو1122 ، ٹی ایم اے ، سول ڈیفنس،سی اینڈ ڈبلیواور ہیلتھ اینڈ ریونیو محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلا س میںہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیونے مذکورہ محکموں کو ہدایات دیں کہ وہ مون سون شروع ہونے سے قبل کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی حالات و قدرتی آفات سے نمٹنے، انسانی جان و مال کی حفاظت اور املاک کو نقصان سے بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ طاہرعلی کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ ایسی کسی بھی صورت حال میں عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے گی اور عوام کے نشانہ بشانہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :