کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا ہوم سیریز کیلئے جنوبی افریقہ، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کریگا ، 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائینگے

پیر اپریل 23:45

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2018ء) کرکٹ آسٹریلیا نے 2018-19کیلئے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا ہوم سیریز کیلئے جنوبی افریقہ،، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی کرے گا اور مجموعی طور پر 16 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے جن میں 6 ٹیسٹ، 6 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جنوبی افریقین کرکٹ ٹیم ہوم سیریز میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔میزبان جنوبی افریقی ٹیم 4،9 اور 11 نومبر کو ون ڈے اور 17 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جب کہ بھارتی ٹیم 21 نومبر سے 18 جنوری تک سیریز کھیلے گی۔