دیرلوئرپولیس نے انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم بیچنے والے 2 نو سر باز گرفتار کر لئے

منگل 1 مئی 2018 15:29

چکدرہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) لوئر دیر پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی فارم بیچنے والے دو نو سر باز گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاج محمد اور مزمل ساکنان مسکینی جندول فی فارم 400 روپے لیکر عوام کو لوٹ رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 28 پرشدہ فارم اور 58 خالی جعلی فارم اور عوام سے وصول شدہ 6000 روپے برآمد کر لئے گئے ۔پولیس تھانہ معیار نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 419/420 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔