پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کااہم کردارہے،وقارحسین گورچانی

منگل 1 مئی 2018 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن پی ایس 98ضلع وسطی کراچی کے صدر وقارحسین گورچانی نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں مزدوروں کااہم کردارہے،ن لیگی حکومت کے دورمیں ریکارڈ ترقیاتی کام مزدوردوستی کا سب سے بڑاثبوت ہے،مزدوروں کے حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا۔یہ باتیں انہوں نے شاہنوازبھٹوکالونی میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زرداری کا بیان کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے،پی پی پی کی گرتی ہوئی ساکھ کوکوئی نہیں بچاسکتا،جلسے اور جلسیاں کرکے عوام کے دلوں سے نوازشریف کونہیں نکالاجاسکتا،انہوںنے مینارپاکستان جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لاہورکل بھی نوازشریف کا تھااور آج بھی نوازشریف کاہے،آئندہ الیکشن میں زرداری اور مداری کا فیصلہ ہوجائے گا،عوام قوم کی بیٹیوں کو نچوانے والے اورجھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دینے والوں کو مستردکردیں گے،قوم آج بھی نوازشریف کوچاہتی ہے اور اس کا ثبوت آئندہ الیکشن میں دے گی۔اجلاس سے محمدیاسرراجپوت،عرفان آفریدی، راناشاکر،سیدریحان علی،جاوید قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔