مسلم لیگ کے قائدین نے ہمیشہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے‘ پیرعبدالرحمن

بدھ 2 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری پیرعبدالرحمن شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی ہیں اور مسلم لیگ کے قائدین نے ہمیشہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیاہے، موجودہ دورمیں سی پیک اور پاکستان کیخلاف منظم سازشیں جاری ہیں، نوازشریف کو کرپشن پر نہیں بلکہ پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دینے اور پاکستان کو ترقیافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی سزادی جارہی ہے، تحفظات کے باوجود شریف برادران اور ان کے خاندان کے لوگ عدالتوں کا سامناکررہے ہیں، لالچی اورمفاد پرستوں کیلئے مسلم لیگ میں کوئی جگہ نہیں۔