عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں‘چوہدری سجاد احمد

مسلم لیگ (ن) کی عوا م دوست پا لیسیو ں اور ملکی تعمیر و تر قی عوا م کی فلا ح و بہبو د کے لیے بھر پو ر اقدامات کو قو م کبھی بھی فرا مو ش نہیں کر سکتی

بدھ 2 مئی 2018 14:01

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تعمیر و ترقی کے کام بلاامتیاز ہورہے ہیں جس سے ہر شہری فائدہ اٹھا رہا ہے مسائل کے حل کیلئے تمام بلدیاتی ارکان کی رائے اور مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چوہدری سجاد احمد خاں نے گزشتہ روز پریس آفس میں صدر یونائیٹڈ پریس کلب کامونکے رانا محمد ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوا م دوست پا لیسیو ں اور ملکی تعمیر و تر قی عوا م کی فلا ح و بہبو د کے لیے بھر پو ر اقدامات کو قو م کبھی بھی فرا مو ش نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوا م اپنے ووٹ کی طا قت سے ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) پر ہی اعتما د کا اظہا ر کر یں گے سیا سی مخا لفین حکو مت کے تر قیا تی منصو بو ں اور ملکی تعمیرو تر قی کے کا مو ں سے خوفزدہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ چو ر دروازے سے حصو ل ِاقتدار کے لیے کو شا ں لو گو ں کو عو ا م قبو ل نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنی کا کر دگی کی وجہ سے عوا م میں مقبو ل ہو ئی ہے۔