2018ء کا الیکشن ، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے اپنا پلان بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 11:26

2018ء کا الیکشن ، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان  نے اپنا پلان بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کا لیاقت باغ والا جلسہ بھی دیکھا ہے وہ کوئی اتنا خاص نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی تیزی سے کام کر رہی ہے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی میں اب تک دوسری بڑی جماعت رہی ہے لیکن اس مرتبہ پی ٹی آئی کراچی میں نمبر ون پر آئے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی سمیت سندھ بھر سے اس مرتبہ سیٹیں نکالیں گے اور ہمارا یہی منصوبہ ہے۔ فیصل جاوید خان نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: