Live Updates

پشاور،زرک خان PK-75 صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کیلئے درخواست جمع کرادی

جمعرات 3 مئی 2018 22:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹو ایف ایف سٹیل زرک خان نے پی ٹی آئی ریجنل آفس پشاور میں PK-75 صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کیلئے درخواست جمع کرادی۔ وہ 2013 کے عام انتخابات میں پہلی مرتبہ عملی طور پر پی ٹی آئی سے وابستہ ہوئے اور NA-1 سے عمران خان کی انتخابی مہم میں سرگرم رہے۔ وہ اس حلقہ میں 1965 سے سکونت پذیر ہیں۔

وہ بڑھ چڑھ کر اپنے حلقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت پشاور میں نہایت اہم کاروبار چلارہے ہیں اور پشاور کے صنعت کاروں کی ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’مجھے ایم پی اے کے فوائد اور سہولتوں کی ضرورت نہیں اور نہ ہی مجھے اشرافیہ دوستوں کی کمی ہے۔ پشاور کی تمام اہم شخصیات میرے حلقہ احباب میں ہیں جن کے ساتھ میں رابطے میں ہوں اور موجودہ نظام کو بہتر بنانے کی تجاویز پر مکمل ہم آہنگی ہے ۔ میری صرف یہی خواہش ہے کہ موجودہ نظام کو تبدیل کرکے بہتر بنایا جائے اور اگلے پانچ سالوں کے لئے بہتر نظام حکومت کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات