ہزارہ یونیورسٹی کے طلباء نے فرنٹیئر لاء کالج پشاور میں منعقدہ صوبائی سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں میں پوزیشنیں حاصل کر لیں

جمعہ 4 مئی 2018 00:10

مانسہرہ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے فرنٹیئر لاء کالج پشاور میں منعقدہ صوبائی سطح کے انگریزی تقریری مقابلوں میں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ مذکورہ تقریری مقابلوں میں صوبہ بھر کے قانون کی تعلیم کے اداروں سے طلباء و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے تقریری مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ہزارہ یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر یونیورسٹی کے طلباء کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کی تقریری مقابلوں میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء ٹیلنٹ میں کسی سے پیچھے نہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ہمارے نوجوان طلباء یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے لاء ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ نادیہ نورین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی معیاری کارکردگی کی بدولت یونیورسٹی کے لاء ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات نے صوبائی سطح کے مقابلوں میں بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اور نقد انعام حاصل کیا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نہ صرف تعلیم و تحقیق کے میدان میں یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹی کے سفیر کے طور پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :