جاپانی وزیراعظم مشرق وسطیٰ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 4 مئی 2018 10:30

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوآبے مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ویزر اعظم شنزوآبے مشرق وسطی کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے وہ گزشتہ اتوار سے متحدہ عرب امارات، اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کے دورے پر تھے۔ اپنے دورہ کے دوران انھوں نے مذکورہ ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں بتایا کہ جاپان مشرق وسطیٰ خطے میں استحکام کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کو جاپان کے اس موقف سے اگاہ کیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن، متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی ہونا چاہیے اور وہ اسرائیل میں واقع اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ملاقاتوں کے دوران ان ملکوں کے رہنماؤں نے توانائی اور جدیدترین ٹیکنالوجی سمیت وسیع تر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے شمالی کوریا کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کے سلسلے میں دباؤ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔