لاہور میں نواز شریف سے لفافہ لینا صحافیوں کی مجبوری ہے۔

رؤوف کلاسرا نے وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ مئی 11:13

لاہور میں نواز شریف سے لفافہ لینا صحافیوں کی مجبوری ہے۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 مئی 2018ء) ::نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ نواز شریف نے سب کو کرپٹ کیا ہے۔ ملک میں لفافہ جرنلزم کی بنیاد ہی انہوں نے رکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 2002ءمیں ہم کچھ سینئیر صحافیوں سے ملے۔

(جاری ہے)

کھانے کی میز پر سینئیرصحافی نے کہا کہ اگر ہم نواز شریف سے لفافہ نہ لیں تو وہ ہمیں اپنا نہیں سمجھتے ہمیں کوئی خبر نہیں ملتی ۔ لفافہ نہ لینے سے ہمیں انفارمیشن تک رسائی تک نہیں ملتی، لفافہ نہ لینے پر نواز شریف ہم پر بھروسہ نہیں کرتے ۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ میں یہ سُن کر حیران ہو گیا تھا کہ ایک خبر کے لیے صحافیوں کو نواز شریف سے لفافہ لینا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: