Live Updates

پاکستان اور افغانستان کی طرف سے مکمل و دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں، چین

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:47

پاکستان اور افغانستان کی طرف سے مکمل و دیرپا جنگ بندی کی حمایت کرتے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کی طرف سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مکمل و دیرپا جنگ بندی کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران یہ بیان دیا، جب ان سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے معاہدے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات