ٹویٹر نے اپنے صارفین کو خبر دار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 4 مئی 2018 11:49

ٹویٹر نے اپنے صارفین کو خبر دار کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2018ء) ٹوئٹر نے صارفین کو خبردار کردیا ہے اور کہا ہے کہ ٹوئٹر کا پاسورڈ فوری طور پر تبدیل کرلیں ورنہ آپکا ڈیٹا کسی کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ٹویٹر صارفین کے آئی ڈی اور پاسورڈ ظاہر ہو گئے ہیں۔اگر صارفین نے ٹویٹر کا پاسورڈ تبدیل نہ کیا تو ڈیٹا کسی کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔اس لیے صارفین اپنا پاسورڈ فوری طور پر بدل لیں۔


متعلقہ عنوان :