ایوب کالج آف ڈینسٹری پر تعمیراتی کام جلد دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا، ترجمان

جمعہ 4 مئی 2018 12:04

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ایوب کالج آف ڈینسٹری پر تعمیراتی کام جلد دوبارہ کام شروع کر دیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کے ڈینٹل کالج کے تعمیراتی کام میں تاخیر چند ناگزیر تکنیکی وجوعات کے باعث ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی پراجیکٹ کیلئے اس کی تکنیکی منظوری مجاز فورم سے ہونا ضروری ہوتی ہے جس کیلئے محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ساتھ مسلسل خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہا اور متعدد اجلاس میں بھی منعقد کئے گئے جس کے نتیجہ میں بالآخر سٹینڈنگ کمیٹی 11 اپریل 2018ء کو بنائی گئی۔

اس کمیٹی نے کام کے معیار کے بہتر بنانے اور پراجیکٹ کے باقی ماندہ کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے معروف اور تجربہ کار فرم کی خدمات حاصل کی سفارشات دی۔ تمام امور بشمول کام کی نگرانی یہ فرم کرے گی تاکہ پراجیکٹ جلد از جلد قانون کے مطابق مکمل کیا جائے۔ موجودہ انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کی کاوشوں سے گائنی و پیڈز ہسپتال کو بھی تمام تر رعنائیوں سے عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، اسی طرح ڈینٹل کالج بھی تمام تر رعنائیوں اور سہولیات سے شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :