فلم ’’راضی‘‘ میں 1970کا دور تخلیق کرنا بہت مشکل تھا، میگھنا گلزار

جمعہ 4 مئی 2018 12:54

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ فلم ’’راضی‘‘ میں آج کے دور میں 1970کا دور تخلیق کرنا بہت مشکل تھا لیکن 1970 کے پاکستان کو دوبارہ تخلیق کرنا سب سے بڑا چیلنجنگ تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار میگھنا گلزار نے کہا ہے کہ آج کے دور میں 1970کا دور تخلیق کرنا بہت مشکل تھا لیکن سب سے زیادہ چیلنجنگ پہلو 1970ء کے پاکستان کو بھارت میں دوبارہ تخلیق کرنا تھا اور اس کے لئے ممبئی، کشمیر، دہلی اور دیگر مقامات پر عکسبندی کے لئے کاسٹ اور ٹیم کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا کبھی بہت زیادہ سردی اور کبھی بہت زیادہ گرمی برداشت کرنا پڑی۔

فلم ’’راضی ‘‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور وکی کوشال مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو 11مئی کو ریلیز کی جائے گی۔