سنڈیکیٹ چیئرمین شپ کاانتخاب 7مئی کوہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 13:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پشاوریونیورسٹی کے سندیکیٹ میں جامعہ کے تدریسی شعبہ جات کی نمائندگی کیلئے ایک نشست پر انتخابات 7مئی کوٹیچرزکمیونٹی سنٹرمیںہوں گے ،پولنگ کی نگرانی ریٹرننگ افسرڈاکٹرزاہداندیم انورکریں گے ،انتخابات میں شعبہ انوائرمنٹل سائنسزکے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرحزب اللہ اورانسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈریسرچ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرارشدعلی کے مابین مقابلہ ہوگا۔