ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے مظفرآباد کی مصروف ترین تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پابندی کا پول کھو ل دیا

جمعہ 4 مئی 2018 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے مظفرآباد کی مصروف ترین تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پابندی کا پول کھو ل دیا ! ،ْ منچلے ضلعی انتظامیہ سے بھی چار ہاتھ آگے ، گلیوں سے مدینہ مارکیٹ میں داخل ہونے کا راستہ اپنا لیا جبکہ مدینہ مارکیٹ میں سرکاری گاڑیوں کی بھرمار! عام شہریوں کو پریشانی کا سامنا ! عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تمام انٹری پوائنٹس پر اگر پولیس فورس کی سخت سیکیورٹی تعینات کردیں تومارکیٹ میں گاڑیاں اورموٹر سائیکل داخل نہیں ہوسکتے مگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے ہر روز پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرکے مارکیٹ کے باہر ٹوٹل پورا کرنے کیلئے کھڑا کردیا جاتا ہے جو بجائے روکنے کے اپنا ڈیوٹی ٹائم پورا کرکے رفو چکر ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن ، ایس ایس پی راجہ اکمل خان کی سرتوڑ کوشش کے باوجود مدینہ مارکیٹ میں داخلے کیلئے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر مکمل پابندی لگارکھی تھی اُس کے باوجود ایک ہفتہ گزر گیا مگر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بازار میں داخل ہونے سے نہ روکا گیا جس کی وجہ سے مختلف من چلے گلیوں سے ہوتے ہوئے بازار میں داخل ہوجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جبکہ قیمتی گاڑیاں اور سرکاری گاڑیاںآرام سے بازار میں داخل ہوکر بازار کی گلیاں جام کردیتے ہیں جبکہ ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار اُن گاڑیوں کو روکنے کی ذہمت بھی نہیں کرتے اگر اُن کو روکا جائے تو وہ ڈائریکٹ ایس پی یا ڈی ایس پی کو فون کال ملاکر بچارے پولیس اہلکاروں کو دبائو میں ڈال دیتے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مدینہ مارکیٹ میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر پولیس کے ایسے جوان تعینا ت کریں جو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہوں تاکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل داخل ہونے کے باعث عوام کو مشکلات سے چھٹکارا مل سکے جس پر اُنہوں نے ڈیوٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکلو ں اور گاڑیوں پر دفعہ 144پر عملدرآمد کروائیں کیونکہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر شہری مشکلات سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔