راجہ قیصر قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو اعلیٰ شخصیتوں اور پولیس آفیسرانوں کی ہدایت پر تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا انکشا ف

جمعہ 4 مئی 2018 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) راجہ قیصر قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو اعلیٰ شخصیتوں اور پولیس آفیسرانوں کی ہدایت پر تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا انکشا ف ! مقتول کے ورثاء اور اٹھ مقام کے دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں کی جانب سے شدید مذمت ! ملزمان کو بچانے کیلئے بڑے بڑے کھڑ پینج بھی میدان میں کود گئے ! ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجہ قیصر قتل کیس کے مرکزی ملزمان راجہ شاداب سمیت دیگر ملزمان کو اعلیٰ شخصیتوں اور پولیس کے اعلیٰ آفیسرانوں کی ہدایت پر تھانے کے اندر بھی وی آئی پی پروٹوکول دینے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ تھانے میں تعینات پولیس اہلکار مجبوراً ہدایت پر عملدرآمد کررہے ہیں جبکہ ملزم راجہ شاداب کو بچانے کیلئے آزادکشمیر سمیت مظفرآباد کے بڑے بڑے کھڑ پینج میدان میں کود گئے جبکہ دوسری جانب قتل ہونے والے راجہ قیصر کے ورثاء اور وادی نیلم کے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی سول سوسائٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’قاتل کو تھانے کے اندر فل پروٹوکول دی جارہی ہے جس سے قتل ہونے والے راجہ قیصر کے ورثاء کو انصاف ملنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے ، بجائے اِس قتل سے سبق حاصل کرنے کے مزید معاملے کو خراب کرنے کیلئے الجھایا جارہا ہے ، اگر راجہ قیصر کے ورثاء کو انصاف نہ ملا تو آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں دما دم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :