توہین عدالت کیس ،سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف سماعت پیر تک ملتوی کردی

بیان دینا یا نہ دینا آپشنل ہے کوئی قدغن نہیں،جسٹس اعجاز افضل خان

جمعہ 4 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی‘ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ بیان دینا یا نہ دینا آپشنل ہے کوئی قدغن نہیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری کے وکیل نے کیس ملتوی کرنے کی عدالت سے استدعا کی تھی۔ وکیل طلال چوہدری کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ طلال چوہدری کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وکیل طلال چوہدری نے بتایا کہ ہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کرپائے کہ 340 کا بیان ریکارڈ کروانا ہے یا نہیں جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ یہ بیان دینا یا نہ دینا آپشنل ہے کوئی قدغن نہیں وکیل کامران مرتضیٰ نے استدعا کی کہ صرف ایک دن کی بات ہے پیر تک کی مہلت دے دیں۔