فلم ’’اکتوبر ‘‘ کا 3 ہفتوں میں 45.36 کروڑ روپے کا بزنس

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر ‘‘ نے ریلیز کے 3 ہفتوں میں مجموعی طور پر 45.36 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر ‘‘ 13اپریل کو ریلیز کی گئی جس نے پہلے ہفتے 30.24کروڑ، دوسرے ہفتے 12.15کروڑ ، تیسرے ہفتے میں 2.97کروڑ اور مجموعی طور پر 45.36 کروڑ روپے کما لئے ہیں جو کہ فلم کی ناکامی سمجھا جا رہا ہے، فلم میں اداکار ورون دھون اور بانیتا سندھو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :